ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا وقت کی ضرورت ہے، آسٹریلوی وزیر خزانہ

آسٹریلیا کے وزیر خزانہ جم چالمرز نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا اب صرف وقت کا معاملہ ہے، اگرچہ اس کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے ایک مقامی انٹرویو میں کہا کہ یہ اقدام جلد متوقع ہے، تاہم حماس کے یرغمالیوں سے سلوک اور مستقبل کی فلسطینی ریاست میں ممکنہ کردار آسٹریلیا کے لیے سنجیدہ رکاوٹیں ہیں۔
وزیر خزانہ کے بیان سے پالیسی میں ممکنہ تبدیلی کا اشارہ ملا ہے۔ آسٹریلیا پر برطانیہ، فرانس، کینیڈا اور مالٹا کے فیصلوں کا اثر بھی متوقع ہے، جنہوں نے ستمبر تک فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم انتھونی البانیزے دو ریاستی حل کی اصولی حمایت اور اسرائیل کی محفوظ سرحدوں کے حق کا بارہا اعادہ کر چکے ہیں۔
حالیہ ملاقات میں آسٹریلوی اور برطانوی وزرائے اعظم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مستقبل کی فلسطینی ریاست میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔
وزیراعظم البانیزے نے فوری جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ بھی دہرایا ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












